1
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگ جماعت کی نماز پڑھتے وقت
تکبیر تحریمہ مقتدی اس طرح کہے کہ امام کے ’’اَکْبَرْ ‘‘کہنے کے بعد اس کا اَکْبَرْ پورا ہو اگر امام کے اکبر کی ’’ رَا‘‘ کہنے سے قبل ہی مقتدی نے اکبر پورا کرلیا تو اقتدا صحیح نہ ہوگی۔ بقیہ تکبیراتِ انتقال امام کے ساتھ کہہ سکتا ہے۔ تکبیر وغیرہ کہنا انتقالات کے ساتھ ہی کہیں مثلاًقیام سے سجدہ کو جانے کے ساتھ ہی اﷲ اکبر کا الف شروع کریں اور اﷲ کے لام کو بڑھائیں جب سر رکھنے کے قریب ہوں اﷲ کہ ’’ہ‘‘ اور عین سر زمین پر پہنچتے وقت اکبر کی را ختم کریں، یہی طریقہ سنت ہے۔ امام سے پہلے رکوع یا سجود سے مقتدی کا سر اٹھانا جائزنہیں اس پر سخت وعید ہے۔ واﷲ تعالیٰ اعلم